لنڈی کوتل:سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن وامان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔
نور الحق قادری کو 30دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا،نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جمرود کے شہری نے سابق وفاقی وزیر پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اس وقت فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
