ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا شان شاہد بھارتی فلموں میں کام کرنے والے ہیں؟

لاہور: لالی ووڈ کے سُپر اسٹار شان شاہد نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے مشروط رضامندی کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں شان شاہد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز کے مسائل سمیت کئی موضوعات پر خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان حسن چوہدری نے شان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم آفر ہوئی تو کام کریں گے؟

جس پر شان کا کہنا تھا کہ ’میرے بھارت سے نظریاتی اختلاف ہیں۔ میں کسی کو نہیں کہتا کہ انہیں بھارت جاکر کام نہیں کرنا چاہیے۔ اگر انہیں راستہ ملتا ہے تو ضرور کام کریں کیونکہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔‘

شان نے کہا کہ بھارت میں پاکستان اور اسلام کو الیکشن میں بطور مذہب کارڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کشمیر کے حوالے سے میرے اپنے کچھ نظریاتی اختلافات ہیں جنہیں میں کسی اور پر مسلط نہیں کرتا تاہم میں خود بھارت میں کام نہیں کرسکتا۔

شان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے کشمیر کے لیے فلم ’امن‘ بنائی تھی۔ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو کام کرنا ہے تو برابری کی بنیاد پر کام کریں برابری کی بنیاد پر فلم بنائیں اور جو بھی ہو اس پر 50-50 کریں تو کام ممکن ہے۔

یاد رہے کہ شان شاہد کو بالی ووڈ کی فلم گجنی میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی جس کیلئے انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں