English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق کیس: 7 جولائی کی سماعت کا حکم نامہ جاری

القمر

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے سے متعلق کیس میں 7 جولائی کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور سیکرٹری خارجہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مذید پڑھیں: سراج الحق کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کیلیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

 

عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ دونوں وزارتوں کے سیکرٹری آگاہ کریں کہ کیس سے متعلق دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر کے فراہم کیوں نہیں کیا جا رہا، یہ بات واضح ہو چکی ہے دستاویزات کو صرف قانونی معاملات کیلئے استعمال میں لایا جانا ہے، نئے وکیل کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خاندان کے افراد سے ملاقات ممکن ہوئی۔

وزارت خارجہ اور وزارت قانون و انصاف اس معاملے پر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے، عدالت کو 13 جولائی سے پہلے مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں تو سیکرٹریز کے پیش ہونے کی ضرورت نہیں، 13 جولائی کو کسی قسم کی التوا کی درخواست کو منظور نہیں کیا جائیگا۔

حکم نامہ کے مطابق وکیل مسٹر سمتھ کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کو وزارت خارجہ کو فراہم کیا جا رہا ہے، وزارت خارجہ ڈکلیریشن کو دیکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کرے، کیس کی مزید سماعت 13 جولائی دن ساڑھے دس بجے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے