English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے،شیری رحمان

القمر

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے

شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مون سون کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی دایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 13 سے 17جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے.

انہوں نے کہا کہ ان علائقوں میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ آندھی، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر جیسے کہ بجلی کے کھمبے، سولر پینل، کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے احتیاط برتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے