English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانسہرہ اور کبل ہزارہ میں بارشوں سے حادثات میں 11 افراد جاں بحق

مانسہرہ :خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے میں کچا مکان گرگیا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ماں اور ایک بچہ بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق مانسہرہ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کبل ہزارہ میں دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں شادی ہال کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

 گزشتہ روز کبل میں تیز آندھی اور بارش سے دیوار گرنے سے 5 افراد دب گئے تھے، موقع پر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے