English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کا کیپٹن محمد سرور کے 75 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

راولپنڈی:افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید( نشان حیدر) کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر  زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور نے 1948ء کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کے لیے اپنی جان نچھاور کی، بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے