ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طوفان ہلیری: میکسیکو، کیلیفورنیا میں ‘سپر فلڈ’ کا خطرہ

کیلیفورنیا :امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کو سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر ممکنہ طور پر مہلک اور تباہ کن سیلاب کی وارننگ دے دی گئی ہے زمرہ 4 کا سمندری طوفان ہلیری میکسیکو کے باجا کیلیفورنیا جزیرہ نما کی طرف بڑھ رہا ہے، کیلیفورنیا میں سپر فلڈ کا خطرہ ہے ۔

نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) ایجنسی نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا، “اس ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے اوائل میں باجا کیلیفورنیا اور جنوبی کیلیفورنیا کے بیشتر علاقوں میں جان لیوا اور ممکنہ طور پر تباہ کن سیلاب آنے کا امکان ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق   کیلیفورنیا کے شمال میں تمام تر عوامی سرگرمیاں اور اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ،جب کہ میکسیکو کے دوسرے سب سے بڑے شہر، تیجوانا میں حکام نے زیادہ خطرے والے علاقوں میں لوگوں سے عارضی پناہ گاہوں میں جانے کی تاکید کر دی ہے ۔

ریاست کے گورنر نے کہا کہ ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور گھر میں پانی اور بنیادی ضروریات کا ذخیرہ کرنا چاہیے روز مرہ کی اشیاء کی خریداری کر غیر ضروری سفر نہیں کرنا چاہئے ۔

NHC کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیمی روم نے سان ڈیاگو سے لاس اینجلس اور لاس ویگاس تک سیلاب کے خطرات سے خبردار کیا، خاص طور پر پام اسپرنگس کے علاقے کے ارد گرد زیادہ خطرات کے ساتھ ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں