ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومت اور گزشتہ حکومت نے سوائے ڈرامے کے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی وکیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین  نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور گزشتہ حکومت نے سوائے ڈرامے کے کچھ نہیں کیا۔

 پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جو فاشسٹ پالیسی گزشتہ حکومت کی تھی وہی اس نگراں حکومت کی ہے، الیکشن کمیشن، نگراں حکومت سوائے انتخابات کے باقی سب کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹاسک دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا ہے، اس جبر اور خوف کی فضا میں جو انتخابات ہوں گے وہ کون قبول کرے گا، الیکشن کو 90 دن میں کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، صاف اور شفاف انتخابات ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہر حال میں ہونے چاہئیں، الیکشن سے متعلق مشاورت کے لیے بلایا جائے گا تو جائیں گے، ریاست ترقی اس وقت کرتی ہے جب قانون کی بالادستی ہوتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں