بغداد:عراق میں ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جاں بحق اور31زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں بچے اور عورتیں شامل ہیں ،زخمیوں میں5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کردیا گیا۔

