English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ترکی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کاخواہاں ہے، نگراں وزیر خزانہ

القمر

اسلام آباد:نگراں وزیرخزانہ،محصولات، اقتصادی امور ونجکاری ڈاکٹر شمشاد اخترنے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ معیشت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پاکستان میں ترکی کے سفیر محمود پکاشی سے ملاقات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر خزانہ  نے ترکیہ کے سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس میں وسعت کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے دونوں برادر اقوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے