ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کو یاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، فیصل کریم کنڈی

لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی مقاصد اور سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے،ہماری حکومت میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، سندھ میں ہر سیاسی جماعت کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم بھی پنجاب میں الیکشن اتحاد بنائیں گے پھر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میں وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،ندیم افضل چن ،نیلم جبار،نایاب جان اور فائزہ ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی ای سی میں آصف علی زرداری کو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز لاہور میں قیام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ دو ایک سے آیا،قوم عدلیہ سے انصاف کی امید رکھتی ہے،سپریم کورٹ عدل و انصاف کرے، پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلے سے موقف ہے،نیب کو سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ہمارے اتحادیوں کی طرف سے آرہی ہیں ، چند روز پہلے ہمارا اتحاد ختم ہوا ہے،اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ بات نکلی تو دور تلک جائے گی،کچھ سیاسی جماعتوں کو بیساکھیوں کی ضرورت ہوتی ہے ،ہمیں بیساکھیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں