English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

القمر

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےبارش لاہور کے مختلف علاقوں ایئرپورٹ 193 ملی میٹر، تاج پورہ 190، نشتر ٹائون 174، گلشن راوی 162، گلبرگ 158، جوہر ٹائون 135، اقبال ٹائون 126، لکشمی چوک 112، اپر مال 105، مغل پورہ 104، قرطبہ چوک 101، سمن آباد 84، شاہی قلعہ 59 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے