English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرک الٹ گیا ،کیوبا کے 10 تارکینِ وطن ہلاک،25 زخمی

میکسیکو کی ایک شاہراہ پر تارکینِ وطن کو لے جانے والا ٹرک الٹنے سے کیوبا کے 10 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 تارکینِ وطن ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے، حادثے میں خواتین کی تعداد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکینِ وطن کا تعلق کیوبا سے تھا، کیوبا کے یہ تارکینِ وطن خفیہ طور پر امریکا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے کہا کہ میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکا پہنچنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے