ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرخ حبیب کی اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط، شوہر  کو بازیاب کروانے کی استدعا

فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی اہلیہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھے خط میں شوہر کی گمشدگی پر نوٹس لینے اور بازیاب کروانے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیر مملکت کی اہلیہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کی گئی جس پر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں