English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی نقصان ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، نگران حکومت

القمر

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ قومی نقصان ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا،پاکستان میں گیس کی قیمت حکومت دیتی ہے ،اوگرا کو اس سال 697 بلین روپے چاہیے تاکہ گیس خریدی جاسکے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ    تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پچھلے 10 سالوں میں گیس ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں، رواں مالی سال بھی قیمتیں نہ بڑھاتے تو  400 ارب کا نقصان ہوتا۔

انہوں  نے کہا کہ  گیس کی قیمتوں کے اثرات ملکی معیشت پر بھی مرتب ہوتے ہیں، ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ گیس کی صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جبکہ ملکی معیشت پر بھی گیس کی قیمتوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردیوں میں گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ گیس کی صورتحال کو واضح کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے