English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا  مشترکہ ذمہ داری ہے، انیق احمد

القمر

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد نے  کہا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے، دین کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری کو نوجوان اپنی  ذمہ داری سمجھیں۔

اسلامی جمیعت طلبہ کے تحت  قرآن اور آج کا نوجوان  کے عنوان پر منعقدہ کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب  کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت  زیادہ امیدیں وابستہ ہیں،  آج کا نوجوان ہم سے زیادہ با صلاحیت ہے، ہمارے نوجوان دنیا کے ہر علم کو مسلمان کریں۔

انہوں نے کہا کہ  سرکار دو عالم ۖ کی آمد عہد قدیم کا خاتمہ اور عہد جدید کا آغاز ہے، ہم قرآن کے بغیر زندگی گذارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، قرآن کریم کی آیات کو پڑھا جائے، سمجھا جائے اور عمل کیا جائے۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے، پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے