دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو یہ کیوں نہیں سمجھ آرہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں، مرد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
سربراہ حماس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اوراسرائیل خیالی ارادوں میں ناکام ہوگا۔