کراچی: سندھ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے اور آن لائن ٹرانسفر کے لیے سافٹ وئیر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی کو بہت جلد ختم کردیا جائے گا، جب تک آن لائن ٹرانسفر کاسافٹ وئیر کا پروگرام شروع نہیں ہوتا اس وقت تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیےدفتری کاغذی کارروائی جاری رہے گی ۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمیت تاجروں کے دوسرے مسائل حل کیے جائیں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاجر، ٹریڈرز اور امپورٹرز ملکی معیشت میں اہم حیثیت کے حامل ہیں ۔
