لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے، جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی، جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں، اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، ڈرامے بازیاں پی ٹی آئی پر ختم ہیں،معلوم نہیں خیبر پختونخواہ میں کسی کو رمضان پیکج ملا یا نہیں، سوشل میڈیا پر منجن ضرور بیچا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں۔

