ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 56 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمی نہ آسکی ،صیہونی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بمباری کی جس میں مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں پولیس کی گاڑی پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے جانے کے بعد خان یونس کے اسکولوں سے پھٹ نہ سکنے والے کئی بم اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال سے ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جب کہ محصور پٹی کے دوسرے علاقے سے ملبے تلے دبی مزید 20 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں