نارووال : وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز کے حفاظتی قافلے جو پنجاب کے علاقے نارووال سے کرتار پور جا رہے تھے میں شامل پولیس کی گاڑی نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
نوجوان، جس کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، جمعرات کو اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر چندووال جا رہا تھا کہ پولیس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
ڈی پی او کے مطابق گاڑی مریم نو از کی سیکیورٹی کے لیے کرتارپور جارہی تھی۔
ابوبکر کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفصیلات کی چھان بین کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو بھی ذمہ دار پایا جائے گا اسے سزا دی جائے گی۔
