ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ملک دشمن ہے، خواجہ آصف

become Prime Minister

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی اعلیٰ قیادت ملک دشمن ہے، سیاسی مقاصد اور انارکی کے لیے بیانات دیے جاتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ملک میں نہ آئے ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہوتی ہے، ان لوگوں کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو بھی ملک کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، 9 مئی کے ملزموں کو کڑی سزا ہونی چاہیے تاکہ دیگر لوگ عبرت پکڑیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو نقصان  پہنچانے کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر بیانات دیے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ ہمارا بہترین دوست رہا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے، جس پر ہم اُن کے ممنون ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں