English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ غزہ کیلیے روانہ

لاہور:الخدمت کی جانب سے امدادی سامان کے 20 کنٹینرز کی کھیپ بحری کارگو جہاز کے ذریعے غزہ کے لیے روانہ کردی گئی، جو مصر میں پورٹ سعید کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر فلسطینی سفیر احمد رباعی، الخدمت فانڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن، نائب صدر اور چئیرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان، الخدمت فانڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، الخدمت کراچی کے صدر نوید علی بیگ سمیت  دیگر رفاہی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

الخدمت فانڈیشن پاکستان کے صدر نے   کہا کہ اس کھیپ میں 400 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں غزہ کے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کے لیے چاول، کمبل، خیموں کے ساتھ ساتھ پکے ہوئے کھانوں کے ٹن پیک، فیملی پیک، کچن سیٹ، جیری کین، ادویات و دیگر اشیا شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کی بین الاقوامی پارٹنراین جی اوزاور مصری ہلال احمرکے ذریعے امدادی سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچایاجائے گا، غزہ متاثرین کی مکمل بحالی تک  الخدمت فانڈیشن   اور پاکستانی قوم مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے