English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن : ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن کا قاتل گرفتار

happened

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نے کہا کہ  محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج  ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں، سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

خیال رہے کہ ضمنی الیکشن میں لڑائی جھگڑے کے دوران تحریک انصاف کے کارکن نے لیگی کارکن کے سر پر ڈانڈ ا مارا تھا ، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے