لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین انسانوں اور جانداروں کا گھر ہے، جس کی حفاظت و بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، زمین کی سانس کے ساتھ ہی ہر جاندارکی سانس چل رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارتھ ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے”ارتھ ڈے” سے پہلے ماحول دوست گرینڈپلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے، No to Plasticمہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، 5جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
مریم صفدر نے کہاکہ زمین کے درجہ حرات، زہریلی گیسوں سمیت دیگر آلودگیوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ جنگلات اور زمین کا کٹاؤ کرہ ارض کے لئے بڑے خطرات ہیں، زمین تباہ ہوئی تو انسان اور کوئی جاندار بھی زندہ نہیں بچے گا۔

