ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس کل طلب

has been called tomorrow

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا کل جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چین میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے، ن لیگ کے پارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے، نوازشریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں