English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

بگوٹا: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی حکومت کو نسل کش قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری آنکھوں  اور انسانیت کے سامنے ایک پوری قوم کی نسل کشی کا دور دوبارہ نہیں آسکتا اور اگر فلسطین ختم ہوگیا تو انسانیت مر جائے گی۔

خیال رہے کہ کولمبیا کے صدر نے مارچ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد متعدد مواقع پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کی مسلسل گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے