پشاور: منشیات کی اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کرنے پر پولیس افسر سمیت 14 اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسر سمیت 14 پولیس اہل کاروں کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔
منشیات اسمگلنگ پر معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او، چوکی انچارج اور کانسٹبلز شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کی سہولت کاری پر پولیس افسر و اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے چارج شیٹ کیا گیا ہے اور الزامات کی چارج شیٹ معطل اہلکاروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔
