ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رض احمد نے غزہ میں عارضی کے بجائے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے لکھا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں نے 13 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا اور ان میں چھ لاکھ بچے شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور غزہ میں قتل و غارت گری بند ہونی چاہئے۔

رض احمد نے مزید لکھا کہ دنیا میں کہیں بھی بچوں کے قتل عام کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جاسکتی ہے۔

اداکار نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ معصوم زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں