بیت المقدس :غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ حملہ مغربی رفح کے علاقے المساوی میں ہوا جہاں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا کیمپ موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق رفح میں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو انٹرنیشنل میڈیکل کور کے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جسے اسرائیلی فوج کی جانب محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا اور فلسطینیوں کو اس علاقے میں منتقل ہونے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر بمباری کی تھے جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
