تل ابیب: اسرائیل کے صحرائے نیگیو میں فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں 9صیہونی فوجی زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈے پر دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد پورے اڈے میں آگ لگ گئی، ہر طرف افرا تفری مچنے سے کئی افسران خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے، دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی تھی۔
اسرائیلی فوجی حکام نے کہاہے کہ بارود پھٹنے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، دھماکا ہوتے ہی فوری طور پر ریسکیو کی گاڑیوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

