ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر قائد کی عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Filed a request

کراچی: شہرقائد کی عوام کے کیلئے بری خبر سامنے آگئی، بجلی کی قیتموں میں 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں