ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو باعزت رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے:  زرتاج گل

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک ڈمی پارلیمنٹ بن چکی ہے۔ یہاں پر صرف فارم 47 والوں کی بات سنی جاتی ہے۔پورے ملک میں اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو باعزت طور پر رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اور پہیہ جام کر دیں گے۔ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کے خلاف تمام غیر قانونی حرب آزمائے جا رہے ہیں۔وہ ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاس سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری بات نہیں سنی جاتی ہیہم لوگ سراپا احتجاج ہیں عمران خان پوری دنیا میں امت مسلمہ کا لیڈر ہے اس امت مسلمہ کے لیڈر کو قید کر دیا ہییہ لوگ بانی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو ان کو قید کر دیا ہیبشری بی بی کو بھی قید کر دیا گیا ہے۔

ہماری باتوں سینسر کر دیا جاتا ہے آپ لوگ ایسے ہماری آواز نہیں دبا سکتے ہیں ہم بار بار اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں