ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کاتسینا ریاستی پولیس کے ترجمان ابوبکر علیو صادق نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ریاست کے میدابینو گاؤں میں فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے دوران درجنوں افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں قبائل کے درمیان تنازعات کے دوران اس طرح کے واقعات عام ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں