English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا ’’آپریشن عزم استحکام‘‘ کی حمایت کا اعلان

القمر

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا نے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ’’آپریشن عزم استحکام‘‘ کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے، مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے،
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا رول آف لا اور انسانی حقوق کی پیروی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتا ہے۔میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ہے۔ امریکی حکومت ہائی لیول کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کے حق میں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہیں، کسی ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، خطے کی سیکورٹی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے، سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔ میتھیو ملر نے سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے