عراق: کے شہر بغداد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو بازار نہ لیجانے پر چھت سے دھکا کر نیچے پھینک دیا۔
یہ واقعہ بغداد میں پیش آیا جب ایک خاتون کو شوہر کو چھت سے نیچے دھکا دینے پر اقدام قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جبکہ زخمی شوہر کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا
خاتون اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں خریداری کرنے بازار جانا چاہتی تھی جس پر شوہر نے بازار جانے سے انکار کردیا۔
شوہر کا انکار سن کر خاتون آگ بگولہ ہوگئی اور بہانے سے شوہر کو گھر کی چھت پر لے جا کر وہاں سے اسے دھکا دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اونچائی سے گرنے پر شوہر کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
محلے والوں نے یہ سب دیکھ کر پولیس کا اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور شوہر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

