ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فنڈز نہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف شکایات کے انبار

اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان میں فنڈز دینے کا معاملے پر پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی وزیراعلی سرفراز بگٹی سے نالاں ہو گئے،پارٹی قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔پارٹی قیادت نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری چار جولائی سے بلوچستان کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلاول کی آمد سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں ارکان بلوچستان اسمبلی نے چند مخصوص ارکان کو فنڈز ملنے اور انہیں نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت کو بتایا کہ بلوچستان میں پی پی اراکین گروپنگ کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں