English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر بائیڈن 7 دن بعد منظرِعام پر آگئے

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے 7 دن بعد منظرِعام پر آگئے ہیں۔ بائیڈن نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تشخیص کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔ 17 جولائی سے وہ ڈیلاویئر میں اپنے گھر میں مقیم تھا۔ ماہرین نے اُنہیں قرنطینہ کا مشورہ دیا تھا۔

امریکی انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کے بعد صدر بائیڈن پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔ جب رپورٹرز نے اُن سے پوچھا کہ انتخابی دوڑ سے الگ کیوں ہوئے تو وہ ہنس پڑے۔

منگل کی شام صدر بائیڈن ڈیلاویئر میں اپنے مکان سے ماسک لگائے ہوئے برآمد ہوئے، اپنی گاڑی کی طرف گئے اور میڈیا والوں کی طرف مُڑ کر کہا میں بالکل خیریت سے ہوں۔

امریکی صدر آج رات قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ جب رپورٹرز نے پوچھا کہ اس خطاب میں وہ کیا کہنے والے ہیں تو صدر بائیڈن نے کہا کہ تھوڑا صبر کیجیے، چند گھنٹوں کے بعد آپ کو معلوم ہو ہی جائے گا۔

امریکی صدر کی طرف سے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد امریکی انتخابی سیاست میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ ری پبلکنز خوش تھے کہ لرزتے کانپتے جو بائیڈن کو ڈرانا زیادہ مشکل نہ ہوتا۔ اب کملا ہیرس میدان میں ہیں۔ وہ تگڑی امیدوار ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ کو بھی اندازہ نہ تھا کہ بازی یوں پلٹے گی اور انتخابی مہم اِتنا ڈرامائی موڑ لے گی۔

13 جولائی کے قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی پوزیشن بہت مستحکم ہوگئی ہے۔ اس حملے کے دو ہی دن بعد صدر بائیڈن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ پھر اُنہوں نے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کا اعلان کرکے معاملات کو پلٹ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بدلی ہوئی صورتِ حال کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے