ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری

crisis

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے  کی ہدایت کی ہے اور یہ اختیار اب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے وزیر پیٹرولیم نے کل جمعرات کے روز اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کے لیے اختیار دینے پر کام شروع کردیا ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کو پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ ڈی ریگولیٹ کرنے کے نتائج اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں