ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی صحافی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

 راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے برطانوی صحافی کو ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانی صحافی چارلس گلاس کا کہنا تھا کہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا، بانی پی ٹی آئی سخت جیل کاٹ رہے ہیں، عمران خان اپنی برکس میں سورج نہیں دیکھ سکتے، وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات نہیں کرسکتے

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مشکل انسان ہے، وہ جیل میں کتابیں پڑھ رہا ہے اور عبادت کررہا ہے، میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد جیل سے رہا ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان کے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟ پاکستان اداروں کو چاہیے کہ ملک میں بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،عمران خان جیل میں خود کو پاکستان میں ہونے والے ’’ڈرامے‘‘ کے لیے تیار کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں