English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپال میں پائلٹ کاک پٹ کے الگ ہو جانے سے بچ سکا

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں تین دن قبل طیارے کے حادثے میں 18 افراد مارے گئے تھے جبکہ پائلٹ بچ گیا تھا۔ 37 سالہ منیش شکیہ اس لیے بچ سکا کہ حادثے کے وقت طیارے کا کاک پٹ الگ ہوکر دور جا گرا تھا۔

کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر ملکی ایئر لائن کا طیارہ 19 افراد کے ساتھ پوکھارا کے علاقائی ایئر پورٹ جانے کے لیے ٹیک آف کر ہی رہا تھا کہ گرگیا۔ ابتدائی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا تھا جس کے باعث پائلٹ اُس کی سمت درست نہ رکھ سکا۔

یہ طیارہ مرمت کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ ٹیک آف کرتے ہی طیارہ رن وے کے مشرقی حصے میں گرگیا۔ اس حادثے میں صرف پائلٹ بچ پایا۔

نیپال کے بیشتر ایئر پورٹس پر سیفٹی کا معیار انتہائی پست ہونے کے باعث اُسے غیر معمولی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ کا محلِ وقوع بھی پائلٹس کی مہارت کا امتحان ثابت ہوتا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے