English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف تحقیق کیلیے کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر ملک میں افراتفری اور بے نظمی پھیلانے والوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی سیکشن 30 کے حوالے سے یہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے مقاصد کی تحقیقات کرے گی۔

سوشل میڈیاکے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں پر شکنجہ سخت، جے آئی ٹی تشکیل

انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، اسلام آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے