ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پشاور: کوہاٹ کے ضلع درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھر کے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ سیلابی پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں