ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار ایم این اے کو حملہ کرکے چھڑانے کو حکومتی ڈراما قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں نے منڈی بہا الدین سے گرفتار اپنے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو چھڑا کر لے جانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بندے لاپتا کرنے کا یہ نیا طریقہ نکالا ہے خود غائب کردیا اور عدالت میں کہہ دیا کہ ملزمان چھڑا کر لے گئے۔یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس سے خطے میں بد امنی بڑھے گی۔عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے بھائی حاجی امتیاز کے اوپر تشدد کیا گیا، بدھ کو انہیں عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن نہیں کیا گیا اور مولا جٹ کی فلم چلائی گئی، پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا‘ حکومت یاد رکھے یہ پہیہ بہت جلدی گھومتا ہے، وقت کے فرعونوں کو جواب دینا ہوگا، جو بھی اہلکار فارم 47 کی حکومت کے کارندے بنے ہوئے ہیں ان کے نام ہمارے پاس ہیں، سب کے خلاف کارروائی ہوگی، وقت کے فرعونوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے، ہماری جماعت کے سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھا کر ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر شرم ناک مقدمات بنائے گئے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ ملک کا مذاق نہ بنائیں، یہ 2 سیاسی جماعتیں استعمال ہو رہی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، اگر چودھری امتیاز کے ساتھ کچھ ہوا تو ڈی پی او ذمہ دار ہوگا، یہ ملک ڈی پی او کی جاگیر نہیں، پوچھ گچھ ہوگی، حکومتیں مستقل نہیں ہوتیں، یہ حکومت جلد ختم ہوجائے گی‘ بندوق کے زور پر ملک نہیں چلایا جاسکتا‘ چیف جسٹس سوموٹو لیں اور چودھری امتیاز کو بازیاب کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں