English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں نامعلوم افراد نے پاکستانی بزنس مین کو جلا ڈالا

کیلگری:کینیڈا کے علاقے سرے میں نامعلوم افراد نے پاکستان سے تعلق رکھنے بزنس مین راحت راؤ کو آگ لگادی۔ راحت راؤ کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اُن کی جان بچانے کی بھرپور کوشش رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ راحت راؤ گزشتہ برس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان نواز سِکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا فرد نے راحت راؤ کو جلانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کینیڈا میں خالصتان نواز سِکھ رہنماؤں کی سرگرمیوں پر بھارت بہت زیادہ معترض ہے۔ اس نے یہ معاملہ کینیڈا حکومت کے سامنے اٹھانے کی کئی بار کوشش کی ہے تاہم دال اب تک نہیں گل سکی۔ کینیڈا کی حکومت نے اس سلسلے میں بھارت کے آگے جھکنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

خالصان تحریک کے معاملات نے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا کردی ہے مگر اس کے باوجود کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے بھارت کی برتری تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے