English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور‘ضمانت خارج ہونے پر 2پی ٹی آئی رہنما فرار

القمر

لاہور (صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے9 مئی کو جلا ئو گھیرائو کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں، جس کے بعد دونوں رہنما باآسانی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ فاضل جج خالد ارشد نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں9 مئی کو راحت بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی کے6 رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں صرف تتمہ بیان میں نام ہیں، رائے حسن نواز، ایم پی اے رائے مرتضیٰ اقبال، ایم این اے محمد احمد چٹھہ، چودھری آصف علی، شکیل خان نیازی اور ایم این اے بلال اعجاز کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے