English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ہمارا ہے، یہ ہر کشمیری کی آواز ہے: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 78 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان پوری عالم اسلام کی نگاہوں کا مرکز ہے، پاکستان ہی بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں پاکستان کا 77 واں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے