ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع ڈوڈا میں جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا کیپٹن ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران بھارتی قابض فوج کا کپیٹن ہلاک اور متعدد سپاہی زخمی ہوگئے۔

یہ جھڑپ ضلع ڈوڈا کے ایک دور افتادہ مقام پر ہوئی۔ حریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ اس موقع پر فوج اور حریت پسندوں میں مقابلہ بھی ہوا جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔

شیو گڑھ اَسر کے علاقے میں حریت پسندوں کی تلاش کے آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں کیپٹن دیپک سنگھ ہلاک ہوا۔ کچھ ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے متعدد اضلاع میں بھارتی قابض فوج پر حریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں