ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر، حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے،امریکا

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جمعرات کو ہونے والے جنگ بندی مذاکرات سے انکار کردیا گیا ہے ، حماس کا واضح پیغام ہے کہ جو پہلے جنگ بندی کے مذاکرات ہوچکے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنانا جائے ۔

حماس نے مزید بات چیت کے بجائے گزشتہ بات چیت میں طے کی گئی شرائط پر عملدرآمد پر بھی زور دیا ہے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق قطر میں جمعرات کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک طرف غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کا کہا ہے تودوسری جانب غزہ میں حملوں کا سلسلہ بھی جارے رکھے ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

07 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار تجاوز کرگئی ہے جن میں سب سے زیادہ عام شہری ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں