English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوہر آباد میں پولیس مقابلہ،اشتہاری ملزم 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

القمر

جوہرآباد (اے پی پی)تھانہ قائد آباد کی حدود میں پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اشتہاری ملزم سیف اللہ 4 نامعلوم ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور ایس ایچ او سمیت 2 جوان زخمی ہو گئے۔گزشتہ شب پولیس تھانہ قائد آباد کو اطلاع ملی کہ قتل، اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی کے ضلع خوشاب میانوالی بھکر میں درجنوں مقدمات میں ملوث اشتہاری سیف اللہ چھدرو خیل اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ ڈھوکڑی کے قریب پہاڑی ایریا میں موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ، ڈاکوسیف اللہ وغیرہ نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں اشتہاری سیف اللہ اپنے چار نامعلوم ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے کانسٹیبل ضیا اختر اعوان شہید اور ایس ایچ او رانا فیضان اور محرر جمشید اقبال زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہا ۔ڈی پی خوشاب توقیر محمد نعیم موقع پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے اور اس کارروائی کی براہ راست نگرانی کرتے ر ہے۔ سیف اللہ اشتہاری قتل ،ڈکیتی،منشیات فروشی بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ۔زخمی پولیس افسران اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔اشتہاری سیف اللہ گینگ میانوالی اور خوشاب بھکر پولیس کو مطلوب تھا جس کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پرعلاقہ کے لوگ بڑی تعداد جمع ہو گئے اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے